اسلام آباد(محمداکرم عابد) باکستان پیپلز پارٹی نے نئے صوبوں کے معاملے کو مردہ گھوڑا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانیہ قومی سیاست میں اہم بڑی پیش رفت ہے، اثرات آنے والے دنوں میں ملکی سیاسی منظرنامے پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بار بار یہ نئے صوبوں کی بات کی جاتی ہے، جس طرح نان ایشو کالا باغ ڈیم کو ایشو بنانے کی کوشش کی جاتی ہے، اسی طرح نئے صوبے کا شوشہ مردہ گھوڑا ہے ۔
پیپلز پارٹی نے حیران کن موقف اختیار کہ مردہ گھوڑا ہے نئے صوبوں کا معاملہ۔ پیپلز پارٹی اس پر قائم رہتی ہے یا نہیں رہتی، یہ آنے والے دنوں میں چیلنج ہے، مسئلہ ہے، یہ ایک بڑی خبر ہے کہ پیپلز پارٹی نے نئے صوبوں کے معاملے پر ایک اہم اور غیر معمولی موقف اختیار کرتے ہوئے اسے "مردہ گھوڑا” قرار دے دیا ہے۔بیانیہ جاری کیا گیا ہے کہ جس طرح کالا باغ ڈیم کا معاملہ ایک نان ایشو اور مردہ گھوڑا بن چکا ہے، اسی طرح بار بار نئے صوبوں کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔پارٹی اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ اس بیان کے بعد نئے صوبوں کے حوالے سے سیاسی بحث ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کر سکتی ہے۔
اہم سوال یہ ہے کہ کیا پیپلز پارٹی آنے والے دنوں میں بھی اسی موقف پر قائم رہے گی، یا سیاسی حالات کے ساتھ اس کے بیانیے میں کوئی تبدیلی آئے گی؟فی الحال پیپلز پارٹی کی قیادت کا پیغام واضح ہے: نئے صوبوں کا معاملہ ان کے نزدیک ایک مردہ گھوڑا ہے۔یہ پاکستان کی سیاست میں ایک اہم اور بڑی پیش رفت ہے، جس کے اثرات آنے والے دنوں میں ملکی سیاسی منظرنامے پر دیکھے جا سکتے ہیں۔مزیدواضح کیا گیا ہے کہ صدر زرداری نے جیلیں کاٹی ہیں کہیں نہیں بھاگیں گے۔واپس آئیں گے ۔ان کی کرسی کو بس وی لاگرز سے خطرہ سے ہے کسی اور سے نہیں۔


