بلاول بھٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسی صورت میں سابق وزیراعظم جیل میں گزارے گئے عرصے کے حوالے سے آصف علی زرداری سے بھی آگے نکل سکتے ہیں۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی سیاسی روایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقتدار اور قید کی صورت حال بدلتی رہتی ہے۔ یہاں آج جیل میں موجود سیاست دان کل اقتدار میں بھی آسکتا ہے، تاہم تحریک انصاف کے لیے ضروری ہے کہ وہ انتہا پسندانہ سیاسی رویہ ترک کرے۔ سیاسیمباحثے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے تحریک انصاف کو درپیش تنازعات کی بنیادی وجہ اس کی انتہا پسندی اور سیاسی بائیکاٹ کی روش کو قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے اپنا موجودہ سیاسی راستہ تبدیل نہ کیا تو عمران خان قید کی مدت میں سابق صدر آصف علی زرداری کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔

خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے صوبے کے وزیراعلیٰ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کی سیاسی حکمت عملی کو منفی قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ چند روز قبل وفاقی حکومت صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے تیار تھی، تاہم گورنر راج کا نفاذ آخری راستہ ہوگا۔