راولپنڈی دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دیدی۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر صاحبزادہ فرحان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے۔ پاکستان کے 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا 32 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ وکرما سنگھے نے 29 اور کامیندو مینڈس نے 23 رنز بنائے۔
سینتھ جے وردنا 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کوشال مینڈس نے 9 رنز بنائے۔ لاہیرو اڈارا 5 اور سہان آراچیگے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے محمد عمران نے تین، سلمان مرزا نے 2 جبکہ صائم ایوب اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت 96 رنز بنا کر نمایاں رہے، تاہم وہ سنچری مکمل نہ کرسکے۔ صاحبزادہ فرحان نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسن نواز 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا، مہیش تھیکشنا اور داسن شناکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز میں 2 میچ جیت کر فتح اپنے نام کر لی ہے۔


