راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیری بروک کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میچ وننگ اننگز کھیلنی چاہیے، ڈبل سنچری بنانے کے باوجود میچ نہ جیتنے پر خوشی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا نے باؤنڈریز بھی لگائیں اور سنگلز بھی لیے، سری لنکا نے شاندار کرکٹ کھیلی، لیام ڈاسن انگلینڈ کی جانب سے بہترین بولر رہے۔
اانگلش کپتان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر تقریباً 900 رنز بنائے۔ انہوں نے اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے جھنڈے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انگلینڈ کے مداح دنیا میں سب سے بہترین ہیں۔


