نیو یارک ، آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی سست رہنے اور مہنگائی بڑھنے کی پیش گوئی کردی۔ شرح نمو 3.5 فیصد جبکہ مہنگائی 9.9 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.5 ارب ڈالر تک جانے اور بیرونی مالی ضروریات بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پاکستان کی معیشت کو بیک وقت سست ترقی، بڑھتی مہنگائی اور بیرونی مالی دباؤ کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف نے مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجن کی رپورٹ میں معاشی منظرنامے پر کئی خدشات ظاہر کردی .
آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی بیرونی مالی ضروریات جی ڈی پی کے 22 سے 25 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے برآمدی شعبے کی کارکردگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ زرمبادلہ کے ذخائر محفوظ رکھنے کے لیے شرح مبادلہ میں لچک ضروری قرار دی ہے۔ پاکستان کو بیرونی مالی ضروریات پوری کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رکھنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔