پاکستان کے معروف اداکار دانش تیمور اپنے نئے ڈرامے کے ایک سین کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔

معروف نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ایک ڈرامے کی حالیہ قسط میں دانش تیمور کے کردار شاہ داؤد کو شراب پیتے ہوئے دکھایا گیا جس پر ناظرین نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر منظر وائرل ہونے کےبعد صارفین نےڈرامے کےتخلیق کاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا،ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ پاکستانی ڈراموں میں بار بارشراب نوشی دکھانے کی کیاضرورت ہے؟،
بعض ناظرین نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ ایسے مناظر نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔