اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ آپ سے جب بات کرتے ہیں آپ گالیاں دینا شروع ہوجاتے ہیں، حنیف عباسی کعبہ شریف گئے ہیں بتائیں کتنے پیسے دیئے ووٹ کیلئے؟ میں نے مطالبہ کیا تھا کہ اس حکومت میں کتنی کرپشن ہوئی ایک کمیٹی بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف، پیپلز پارٹی سمیت آپ سب سن رہے ہیں اس ایوان کو اس پارلیمنٹ کو طاقت کا سر چشمہ بنائیں ، آپ کو یہ سارے ووٹ دینگے، آپ پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں، آپ کیا بنگال کے بعد اس کو بھی توڑنا ہے؟ خدا کو مانو، کیوں اس کو توڑنا چاہتے ہو؟ اس کو مضبوط بنائیں۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ افغانستان آپ کا اتنا اچھا دوست تھا کہ بھٹو نے اپنی کابینہ کا اجلاس وہاں کیا ، اگر مولانا نے افغانستان جانے کیلئے تیار ہوا تو ان کی وہاں رشتہ داریاں ہیں،طالبان کو ہم نے قومی اثاثہ قرار دیا تھا یہ فوری طور پر ختم نہیں ہوسکتے، فقط چیخ و پکار اور گالیاں دینے سے کچھ نہیں ہوگا۔
آپ بتائیں ایران میں کیا ہورہا ہے، ہمیں اعتماد میں لیں، ہم آپ کا ساتھ دیں گے، اب کوئی نیا نہیں آئے گا، ہم ہی سب ہیں اور ماضی کو بھول جائیں، آپ فرعون سے طاقت ور نہیں ہیں، وہ بھی ہار گیا تھا، نہ آپ اتنے اچھے ہیں نہ ہم اتنے برے ہیں، مل کر بیٹھیں۔


