ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کیخلاف شاندار فتح پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک دو جیت سے اطمینان نہیں ملے گا ہمیں تسلسل برقرار رکھنا چاہیے، کھلاڑیوں کو بیک کرنا چاہیے ایک سیریز سے انکو نہیں پرکھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فخر زمان نے بہترین بیٹنگ کی، ہم اکثر کہتے ہیں جب فخر اسکور کرے گا تو ہم جیتیں گے۔
سری لنکا نے فائنل میں پاکستان کو 326 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے 7 وکٹ کے نقصان پر 10 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔
ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے 5 میچز کھیلے، اسے فائنل سمیت 4 میچز میں فتح ملی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


