آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کے لیے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ٹکٹوں کے لیے 193 ممالک سے 30 لاکھ شائقین نے رجسٹریشن کرائی، جبکہ مجموعی طور پر 12 کروڑ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

دونوں روایتی حریف 10 اکتوبر 2027 کو جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔

اسی میدان میں کھیلے جانے والے فائنل کے ٹکٹوں کے لیے بھی تقریباً 80 لاکھ درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027 شیڈول اور گروپ کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ کی میزبانی جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کریں گے، ایونٹ میں 14 ٹیمیں شرکت کریں گی، گروپ اے میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، افغانستان، زمبابوے اور کوالیفائر اے شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلہ دیش اور کوالیفائر بی کو جگہ دی گئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کے سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والے مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کا میچ بھی شامل ہے۔

10 اکتوبر2027 کو شیڈول روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے کے ٹکٹوں کے لیے آئی سی سی کو 83 لاکھ 97 ہزار 294 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جواس میچ کی مقبولیت اور شائقین کی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہیں۔