بھارت کے معروف فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، انہوں نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے 13 سال مکمل ہونے پر انسٹاگرام کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ 36 سالہ محمد شامی نے نومبر 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اپنے پہلے ہی میچ میں انہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 9 وکٹیں 118 رنز کے عوض حاصل کیں، جو آج بھی ان کی بہترین میچ بولنگ ہے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق محمد شامی نے بھارت کی جانب سے 64 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 27.71 کی اوسط سے 229 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولرز کی فہرست میں ابتدائی پانچ کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بنا سکے۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے اپنے تیرہ سالہ سفر کو یاد کیا اور کہا کہ ٹیسٹ کیپ اور گیند نے انہیں پہچان دی ہے۔ انہوں نے اپنے کوچز، ٹرینرز، فزیوتھراپسٹ اور تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا جبکہ مداحوں کی محبت کو اپنے لیے سب سے بڑا اعزاز قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے چھ نومبر کو ہی ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اسی تاریخ کو اپنے اس طویل کیریئر کو تمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محمد شامی نے واضح کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے باوجود وہ محدود اوورز کی کرکٹ جاری رکھیں گے اور انڈین پریمیئر لیگ سمیت ملکی کرکٹ میں بھی شرکت کرتے رہیں گے۔ فٹنس کی بحالی کے لیے ضرورت پڑنے پر وہ فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیل سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ انہوں نے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا آخری ٹیسٹ میچ جون دو ہزار تیرہ میں آسٹریلیا کے خلاف عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلا تھا۔