لاہور: فضائی آلودگی اور اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آگاہی سائیکل ریلی نکالی گئی، جس میں سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی، ڈپٹی کمشنر لاہور، خواتین، بچوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
لبرٹی مارکیٹ سے شروع ہونے والی 13 کلومیٹر طویل سائیکل ریلی سی بی ڈی، کلمہ چوک، قذافی اسٹیڈیم، لبرٹی، مین بلیوارڈ گلبرگ اور صدیق ٹریڈ سینٹر سے ہوتی ہوئی واپس لبرٹی مارکیٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ لاہور ٹریفک پولیس کی لیڈی وارڈنز کے دستے نے ریلی کی قیادت کی۔
اس موقع پر سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ سائیکلنگ کا فروغ فضائی آلودگی میں کمی اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ شہری مختصر فاصلوں کے لیے موٹر سائیکل اور گاڑی کے بجائے سائیکل کو ترجیح دیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے انفرادی اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔
سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ صاف ماحول، محفوظ سڑکیں اور صحت مند معاشرہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں۔
انہوں نے ریلی میں خواتین کی بھرپور شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ماحول دوست طرز زندگی اور خواتین کی خودمختاری کا مثبت پیغام ہے۔ لاہور ٹریفک پولیس روڈ سیفٹی اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے عوامی آگاہی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
سی ٹی او لاہور نے اسموگ کے خاتمے کے لیے شہریوں پر زور دیا کہ وہ حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ صاف اور صحت مند ماحول کا قیام صرف حکومتی کوششوں سے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے ہر شہری کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری بھی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی نہ صرف حادثات کی روک تھام بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ صاف ستھرا ماحول، محفوظ سڑکیں اور صحت مند معاشرہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
سی ٹی او لاہور نے ریلی میں خواتین کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کی یہ شرکت ماحول دوست طرزِ زندگی کے فروغ اور خودمختاری کے حوالے سے ایک مثبت پیغام ہے۔ لاہور ٹریفک پولیس ماحولیاتی تحفظ اور روڈ سیفٹی سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنی آگاہی مہمات جاری رکھے گی۔


