بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر کمی کیساتھ 4 ہزار 49 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 915 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 45سینٹس ک اضافے سے 52ڈالر 90سینٹس کی سطح پر آگئی۔

اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 45روپے کے اضافے سے 5ہزار 768روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 39روپے کے اضافے سے 4ہزار 945روپے کی سطح پر آگئی۔