اسلام آباد (ای پی آئی) پاکستان میںپاکستان بڑھنے کی ایک اہم وجہ سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی میں دی جانے والی چھوٹ اور مراعات میں مسلسل اضافہ ہے، جس میں گزشتہ دس برسوں کے دوران نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی تازہ رپورٹ کے مطابق ٹیکس چھوٹ اور مراعات کے باعث قومی خزانے کو ہونے والا نقصان بڑھ کر حالیہ مالی سالوں میں جی ڈی پی کے 4 سے 5 فیصد کے قریب پہنچ چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ملک کی ٹیکس وصولیوں کا تناسب جی ڈی پی کے تقریباً 10 فیصد تک محدود رہا۔


