وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کیے جانے کے بعد پیٹرولیم لیوی میں کمی کے اثرات بھی سامنے آنے لگے ہیں۔

حکومت نے پیٹرول پر عائد فی لیٹر لیوی میں مزید ایک روپے 65 پیسے کی کمی کردی ہے، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول پر لیوی کی شرح کم ہوکر 63 روپے 64 پیسے رہ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے سے زائد کمی کی جاچکی ہے۔