لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہےکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دیے گئے اسائمنٹ پر کام کرتے ہیں۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں ایاز صادق نے کہا کہ ہر وزیر اپنی وزارت چلا رہا ہے، ہر ایک کا اپنا کردار ہے، ترمیم آرہی ہے یا نہیں یہ نہیں پوچھتے، جب آئے گی تب پتا چل جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے واضح کیا کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر وہ پیشگی طور پر اسے اچھا یا برا قرار نہیں دیں گے کیونکہ ان کی ذمہ داری کسی ترمیم کے حق یا مخالفت میں رائے دینا نہیں بلکہ متعلقہ فریقوں کے درمیان معاملات کو آگے بڑھانے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔


