پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا.
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 450 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری روز ہنڈرڈ انڈیکس 309 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 182 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


