پاکستانی اداکار شہود علوی کا کہنا ہے کہ میری زندگی کی سب سے بڑی کامیابی اپنے خاندان کو ساتھ لے کر چلنا اور اسے بکھرنے سے بچانا ہے۔
شہود علوی نے کم عمر میں شادی کی اور ازدواجی زندگی کامیابی سے گزاری، اداکار آج بھی شوبز انڈسٹری میں سرگرم ہیں اور اپنے کام کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دنیا نے کئی نامور فنکاروں کو دیکھا ہے جن کی شادیاں کئی دہائیوں تک قائم رہنے کے باوجود طلاق پر ختم ہوئیں۔
اداکار شہود علوی کا کہنا ہے کہ زندگی میں کامیابی، دولت اور دنیا بھر کی سیر کے بعد انسان اکثر ان چیزوں کو اپنی ذات پر حاوی کر لیتا ہے، تاہم اصل اہمیت خاندان کی ہے۔ انسان کو چاہیے کہ اہلِ خانہ کو نظرانداز کرنے کے بجائے انہیں ترجیح دے اور زندگی کے سفر میں اپنے ساتھ لے کر آگے بڑھے۔
واضح رہے کہ شہود علوی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک معروف نام ہیں۔ وہ اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کے ساتھ خاندانی زندگی کو بھی بھرپور اہمیت دیتے ہیں۔


