اسلام آباد(ای پی آئی)پاکستان میں سیلاب کی پیش گوئی اور پائیدار سیاحت کے قیام کیلئے بحریہ یونیورسٹی اسلام اباد اور اے آئی جیو نیویگیٹرز کے باہمی اشتراک سےدو جدید جغرافیائی ٹیکنالوجی پر مبنی سلوشنز سیلاب(SAILAB) اور سائر (SAIR) متعارف کروا دیے گئے
لانچنگ تقریب سیلاب سے تحفظ، قبل از وقت خبردار کرنے اور پائیدار سیاحت کے لیے جغرافیائی ٹیکنالوجی میں جدت کے عنوان سے بحریہ یونیورسٹی کے شعبہ ارضیاتی سائنسز کے اشتراک سے منعقد کی گئی جو اے آئی جیو نیویگیٹرز کی GIS Week تقریبات کا حصہ تھی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیرڈاکٹر عمر حسین اوباجبکہ دیگر معزز مہمانوں میں ڈائریکٹر کیمپس بحریہ یونیورسٹی کموڈور نعمان عثمانی (ستارہ امتیاز) اور سربراہ GSMA پاکستان سائرہ فیصل سید اے آئی جیو نیویگیٹرز کے سربراہ عاصم جاوید شامل تھیں

سیلاب ایپ سیلاب کی صورتحال کی ماڈلنگ اور تجزیے کے لیے تیار کیا گیا جدید حل ہے یہ پلیٹ فارم سیلاب کے خطرات کا جائزہ، ممکنہ نقصانات کے تجزیے اور بروقت فیصلہ سازی میں معاونت فراہم کرے گاجبکہ SAIR پائیدار سیاحت اور جغرافیائی معلومات کی بنیاد پر بہتر منصوبہ بندی پر مرکوز حل ہے اس موقع پر اے آئی جیو نیویگیٹرز نے چین کی کمپنی بیجنگ فورسی ٹیکنالوجی کے ساتھ تکنیکی تعاون مضبوط بنانے اور جغرافیائی ٹیکنالوجی میں جدت کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے شراکت داری کا اعلان بھی کیا

تقریب میں ارضیات موسمیات اور ماحولیات میں اے آئی جیوکا انضمام کے موضوع پر پینل ڈسکشن کا انعقاد بھی ہوا، جس کی میزبانی چیف آپریٹنگ آفیسر اویس علی نے کی پینل میں سی ای او عاصم جاوید ڈاکٹر حماد گیلانی (نسٹ)، ڈاکٹر ایم فہد محمود (بحریہ یونیورسٹی)، ڈاکٹر عاکف رحیم اور ڈاکٹر تہمینہ بی بی (آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی) نے شرکت کی اور جیو اے آئی کے جدید رجحانات اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی تقریب کا ایک اہم حصہ3MT ای پوسٹر اسٹوڈنٹ مقابلہ تھا جس میں بحریہ یونیورسٹی اور پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کے طلبہ ایمان سعید، عثمان تالپور، عبداللہ کامران، طیبہ خٹک، ایمان عابد، لائبہ رفیع اور رمین نعیم نے اپنے تحقیقی کام پیش کیے