ملک بھر میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت، شہریوں نے بہتر گورننس کے لیے چھوٹے صوبوں کو ضروری قرار دے دیا۔

اسلام آباد: ملک بھر کے مختلف شہروں کے شہریوں نے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی اور عوامی مسائل کے پیش نظر چھوٹے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت ہیں۔

لیہ، بہاولنگر، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور بنوں کے شہریوں کا کہنا ہے کہ چھوٹے صوبے بننے سے سرکاری اداروں تک عوام کی رسائی آسان ہوگی، امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی۔ شہریوں کے مطابق بڑے صوبوں میں دور دراز علاقوں کے مسائل پر بروقت توجہ نہیں دی جا سکتی، اس لیے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے انتظامی یونٹس قائم کیے جانے چاہئیں۔

surkhi