اسلام آباد (ای پی آئی) رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ہے، یہ معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے۔
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جاری تنازع کے حل کے لیے ملک میں ریفرنڈم کرانے کی تجویز پیش کردی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نئے صوبوں کا معاملہ اس قدر متنازع شکل اختیار کرچکا ہے کہ اب اس کا بہتر حل عوام سے براہ راست رائے حاصل کرنے میں ہی نظر آتا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ریفرنڈم کے معاملے پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے خون کی ندیاں بہنے کی بات کررہے ہیں، تاہم دوسری جانب دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ملک کی 83 فیصد آبادی نئے صوبوں کے قیام کی حامی ہے۔