اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان کے سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6.2 ٹریلین روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی تفصیلات کے مطابق پاکستان کا مجموعی سرکاری قرضہ جون 2025 کے اختتام تک 84.8 ٹریلین روپے تھا جو بڑھ کر جون 2026 کے اختتام تک 90.98 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔
اس طرح سرکاری قرضے میں 6.2 ٹریلین روپے (6 ہزار 200 ارب روپے) کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب کم ہو کر 72 فیصد پر آ گیا ہے۔
تاہم قرضوں کا مجموعی قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی سے تناسب کم ہو کر 72 فیصد پر آ گیا ہے.
قرضوں کے حجم میں اضافے کے باوجود جی ڈی پی کے مقابلے میں قرضوں کے تناسب میں کمی معاشی اعداد و شمار کا ایک نمایاں پہلو ہے، جو معاشی نمو اور قرضوں کے انتظام کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے۔


