اسلام آباد(ای پی آئی)نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 10 روپے 80 پیسے جبکہ باقی الیکٹرک کمپنیوں کے صارفین کیلئے 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی۔
کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 10 روپے 26 پیسے کمی کی درخواست دی تھی ، نیپرا نے بججلی 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی،کے الیکٹرک صارفین کو 12 ارب71 کروڑ سے زائد کا ریلیف ملے گا،نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی،
نیپرا علامیہ کے مطابق کے الیکٹرک کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت چئیرمین نیپرا انجئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی ، سماعت میں نیپرا ممبران ، انجئنیر رفیق احمد شیخ ، انجئنیر مقصود انور خان اور مطہر نیاز رانا بھی موجود تھے، کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 10روپے 26پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی،
انیپرا کی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے مطابق نومبرکے ایف سی اے کی مد میں کمی10 روپے 80پیسے فی یونٹ بنتی ہے ، نااس سے قبل نومبرکا ایف سی اے صارفین سے 7روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی سے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1ماہ کے لئے تھا ،دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 3روپے 37پیسے فی یونٹ صارفین سے مزید کم چارج کیا جائے گا،
اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لئے ہو گا،الائف لائن صارفین،300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا،اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی،دوسری جا نب نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا )نے ملک کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے بجلی 2روپے31پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا حکام کے مطابق بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔ کمی کا اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن کے صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا اتھارٹی بجلی کی فی یونٹ 2 روپے 31 پیسے کمی سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔
نیپرا علامیہ کے مطابق ڈسکوز کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت چئیرمین نیپرا انجئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی ، سماعت کے دوران نیپرا ممبران ، انجئنیر رفیق احمد شیخ ، انجئنیر مقصود انور خان اور مطہر نیاز رانا بھی موجود تھے،
سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 2 روپے 20پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، اڈیٹاکی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 2 روپے 32 پیسے روپے فی یونٹ کمی بنتی ہے ،اس سے قبل نومبرکا ایف سی اے صارفین سے 18 پیسے فی یونٹ اضافے سے چارج کیا گیا تھا،
جو کہ صرف 1ماہ کے لئے تھا ،نیپرا کے مطابق دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 2روپے 50 پیسے فی یونٹ صارفین سے کم چارج کیا جائے گا،اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لئے ہو گا، الائف لائن صارفین،300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا،اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی،


