اسلام آباد(ای پی آئی)اے این ایف نے اہم کارروائی کرتے ہوئے برف پوش پہاڑوں میں چھپی منشیات فیکٹری سے سیکڑوں کلو چرس برآمد کرلی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق بلوچستان میں قلعہ عبداللہ کے قریب برف پوش پہاڑوں میں چھپی چرس کی فیکٹری پر چھاپا مارا گیا، جہاں سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گئی۔ فیکٹری میں چرس کی تیاری اور پیکنگ کا کام کیا جاتا تھا۔

منشیات بنانے والی فیکٹری سے 459 کلو 220 گرام چرس اور 46 کلو 650 گرام بھنگ کے بیج برآمد ہوئے ہیں جب کہ کارروائی کے دوران منشیات میں استعمال ہونے والے دیگر آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے۔اے این ایف نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے