اسلام آباد(ای پی آئی)آئی ایم ایف نے 2 پاور پلانٹس اور سٹیل مل کی فوری نجکاری کامطالبہ کردیا۔ذرائع کاکہناہے کہ آئی ایم ایف نے 2 پاور پلانٹس کی فوری نجکاری کا مطالبہ کردیا ،
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ جون تک حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کی جائے ،نجکاری کمیشن دونوں پاور پلانٹس کی فوری نجکاری کا پلان دے ،
ذرائع کاکہناہے کہ پاور پلانٹس کی نجکاری کا پلان کل تک آئی ایم ایف کیساتھ فائنل کیا جائے گا۔ذرائع نے کہاکہ آئی ایم ایف نے سٹیل ملز کی بھی فوری نجکاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ذرائع کاکہناہے کہ آرڈیننس میں ٹیکس اقدامات کا فیصلہ بھی آج تک ہو جائے گا۔


