اسلام آباد(ای پی آئی)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ15فروری سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں۔

ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ آئی ایم ایف مذاکرات کا پیٹرول کی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں، پندرہ فروری سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ جو پیٹرول پمپ محدود مقدار میں سپلائی دے رہے ہیں انکی نشاندہی ضروری ہے، پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے میٹنگ ہوئی، ملک میں 20 روز کا پیٹرول اور 25 دن کے ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے، لوگ پیٹرول ذخیرہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔