ممبئی(ای پی آئی)بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان کی بہن فرح خان کو بھی ان کے شوہر نے طلاق دے دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فرح خان نے اپنے شوہر کے ساتھ آخری تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہم نے باضابطہ طور پر طلاق لے لی ہے اور اس حوالے سے ہم دونوں خوش ہیں۔فرح خان نے اپنی شوہر کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ہم ایک دوسرے کیلئے ڈھیروں پیار، خوشی اور آگے کے سفر کیلئے نیک تمناں کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہم ہمیشہ اپنے خوبصورت بچوں اذان اور فضا کے والدین رہیں گے اور کچھ بھی نہیں بدلے گا، اس سفر کیلئے میں شکر گزار ہوں جو ہم نے ساتھ کیا تھا۔واضح رہے جیولری ڈیزائنر فرح خان اور ان کے شوہر ڈی جے عقیل نے گزشتہ سال ہی باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کرکے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں، لیکن اب جوڑے نے باقاعدہ طور پر اعلان بھی کر دیا ہے، فرح اور عقیل نے 20 فروری 1999 کو شادی کی تھی۔


