اسلام آباد(ای پی آئی)پاکستان کے سابق مایہ ناز سپنرمشتاق احمد نے کہا ہے کہ ملتان میں گیند ٹرن ہونے کی توقع ہے جب کہ سلطانز کے اسسٹنٹ و اسپن بولنگ کوچ کے مطابق ٹیم کی بولنگ مضبوط ہے۔
ایک انٹرویو میں مشتاق احمد نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کیلیے ٹیم کی تیاریاں زبردست ہیں،عادل رشید کے متبادل اسامہ میر بہت اچھے اسپنر ہیں،ہمیں عقیل حسین اور عرفات منہاس کا بھی ساتھ حاصل ہوگا، خوشدل شاہ نے گزشتہ سیزن بطور اسپنر اچھا کردار ادا کیا تھا،اس بار بھی اسپن ڈپارٹمنٹ بہتر پرفارم کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پچ کے حوالے سے ابھی حتمی طور پرکچھ نہیں کہہ سکتے، کنڈیشنز کا جائزہ لینے پر ہی اندازہ ہوسکے گا،البتہ پریکٹس پچز سے لگ رہا ہے کہ گیند ٹرن ہوگی،ملتان میں کراڈ ہاس فل ہوتا ہے،اس کیلیے ہم ہوم گرانڈ پر بھرپور سپورٹ ملنے کی توقع کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ شاہنواز دھانی قومی ٹیم کا حصہ بن چکے،ان کو بڑے کوچز کی رہنمائی بھی حاصل رہی، ملک کی نمائندگی سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، پیسر کوئی دبا نہیں لیتے،ان کا مزاج ایسا ہے کہ ٹیم کا حوصلہ بھی بڑھا کر رکھتے ہیں۔ایک سوال پر مشتاق احمد نے کہا کہ محمد رضوان میں قیادت کی صلاحیت موجود اور ان کی اپنی کارکردگی بھی اچھی ہے،وہ فیصلوں میں کلیئر ہوتے ہیں، کھلاڑیوں کو دبا سے آزاد رکھتے ہیں،مینجمنٹ بھی کپتان کا مکمل ساتھ دیتی ہے۔


