کوئٹہ(ای پی آئی)بلوچستان کے ضلع دکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

دکی پولیس کے مطابق دکی میں پولیس اہلکار نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تھی جس پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے بعد گاڑی میں سوار مشتبہ مسلح افراد باآسانی فرار ہو گئے۔دکی پولیس نے مقتول اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔