اسلام آباد (ای پی آئی) پاکستان میں جاری سیاسی رسہ کشی میں جہاں مقامی لوگوں کے بنیادی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی رہی وہیں تارکین وطن(اوورسیز پاکستانیز( کوووٹ کے حق سمیت دیگر کئی اہم مسائل پس پردہ چلے گئے ہیں
اس دگر گوں صورتحال میں فوری انتخابات کا مطالبہ کرنے والی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے نئے انتخابی منشور دینے بھی ناکام ہیں.
عمران خان اپنے دور حکومت میں تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کی بات کرتے رہے قانون سازی کی کوشش بھی ہوئی لیکن موجودہ حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور تارکین وطن کو ووٹ کےحق سے محروم کردیا.
موجودہ حالات میں تارکین وطن کے ووٹ کاحق کسی کو یاد نہیں اور ملک میں غیر یقینی صورتحال ہر طرف روزروشن کی طرح دیکھی جاسکتی ہے.