کوئٹہ (ای پی آئی)کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں ایک گھر میں گیس لیک ہونے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

گیس لیکج دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے اور 4شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔