کھڈیاں خاص(ای پی آئی)امریکن نژاد پاکستانی گلوکارہ نائلہ ذمان کا نیا میوزک ویڈیو”گورا گورا” ریلیز کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق اس میوزک ویڈیو کی لانچنگ گذشتہ روز مقامی ریسٹورنٹ میں منعقدکی گئی جس میں شوبز و میوزک انڈسٹری سمیت صحافتی شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں ہدائتکارفیضیاب صدیقی،ندیم خان،گلوکار ڈاکٹر سہیل امجد،گلوکار علی رضا،ناصر خان،اسد ثناء اللہ،جبران سیموئیل،عادل آصف،عامراظہر،نعیم وزیر ودیگر شامل تھے۔اس موقع پر نائلہ ذمان کا ویڈیو”گورا گورا” مہمانوں کو دکھایاگیا جنہوں نے اسے بے حد سراہا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ان کا یہ نیا ویڈیو ان کے تیسرے البم”جدائی” کا حصہ ہے جس میں 10 گانے شامل ہیں ان کا کہناتھا کہ اس سے پہلے اس البم کے نو گانے جو کہ بہت سلو گانے تھے مگر ان کا یہ گانا”گوراگورا” بہت اچھا اور فاسٹ گانا ہے جس کا آج سب نے مزہ لیا اور مجھے خود بھی بہت اچھا لگا۔نائلہ ذمان کا کہناتھا کہ ان کا یہ نیا گانا لوگوں کے چہروں پر خوشی بکھیرنے میں کامیاب ہوگیا ہے جس پر وہ بھی بہت خوش ہیں اور سب سے زیادہ خوشی انہیں اس بات کی ہورہی ہے کہ اس گانے کی لانچنگ پاکستان میں کی جارہی ہے۔اس گانے کو ان کے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا گیاہے اس گانے کی ڈائریکشن اویس آصف نے دی تھیں اس گانے کو IMX پروڈکشن نے تیار کیاتھا۔اس گانے کی شاعری ،کمپوزیشن اور میوزک اے ایم فنکارنے تیارکی تھی۔نائلہ ذمان کا کہناتھا کہ انہیں امید ہے ان کا یہ نیا میوزک ویڈیو میوزک لوورزمیںکامیاب حاصل کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔