اسلام آباد(ای پی آئی) اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس سمارٹ کارز میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سمارٹ کارز کا معائنہ کیا اور اسلام آباد پولیس کے زیر استعمال سمارٹ کارز کی کارکردگی کو بھی جانچا۔