واشنگٹن (ای پی آئی )امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن کے ایک گھر میں مسلح ڈکیت گروہ ڈکیتی کے بعد کتے کا بچہ بھی ساتھ لے گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 3 ملزمان گھر میں زبردستی داخل ہوئے اور گھر میں موجود شخص پر تشدد کیا۔رپورٹس کے مطابق ملزمان گھر سے ہزاروں ڈالر، ہیرے کی بالی، چشمے، کپڑے، سیکڑوں جوتے، 2 مہنگے ترین موبائل فون اور پلے اسٹیشن لے گئے۔غیر ملکی میڈیا نے بتایا ہے کہ ملزمان جاتے ہوئے گھر سے کتے کا بچہ بھی لے گئے جس کی عمر 5 ہفتے ہے۔پولیس کے مطابق ایک ملزم کو سی سی ٹی وی کیمرے میں فیس ماسک پہنے ہوئے دیکھا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
امریکا، ڈاکو گھر سے قیمتی سامان کے ساتھ کتا بھی لے گئے
by عابد علی | دسمبر 19, 2022 | حیرت انگیز | 0 comments