جرمنی (ای پی آئی)جرمنی کے شہر اسٹوٹ گارٹ میں ٹرین ڈرائیور نے نشے کی حالت میں ٹرین دوڑا کر مسافروں کے ہوش اڑا دیے جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ ٹرین ڈرائیور نے نشے کی حالت میں ہونے کے باعث کئی اسٹیشنوں پر ٹرین کو نہیں روکا۔رپورٹس کے مطابق ٹرین ڈرائیور نے متعدد اسٹیشنوں پر ٹرین کے دروازے بھی نہیں کھولے جبکہ کچھ جگہوں پر اس نے ٹرین کے دروازے بہت دیر سے کھولے۔علاوہ ازیں ٹرین ڈرائیور نے اسپیکر پر اپنی ملازمت اور نوکری پر بھی تنقید کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرین ڈرائیور کی اس حرکت کے باعث ٹرین میں اور اسٹیشنوں پر موجود مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گرفتار ٹرین ڈرائیور سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔