واشنگٹن (ای پی آئی )دیگر شعبوں کے شوقین افراد کی طرح لذیذ اور ذائقہ دار غذائیں کھانے والے افراد نے بھی سال 2022 میں گوگل سرچ انجن پر مختلف اقسام کے کھانے پکانے کے طریقے تلاش کیے۔گوگل نے پاکستانیوں کی جانب سے سال 2022 میں مختلف کھانے پکانے کی تلاش کی جانے والی ترکیبوں کا ڈیٹا بھی جاری کردیا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ زیادہ تر پاکستانی چکن کھانے کے شوقین ہیں اور انہوں نے زیادہ تر اسے ذائقہ دار بنانے کی ترکیبیں تلاش کیں۔درج ذیل فہرست وہ ہے جو گوگل نے جاری کی ہے اور پاکستانیوں نے ان کھانوں کی ترکیبیں گوگل پر تلاش کیں۔
سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی کھانا پکانے کی ترکیبیں
1- چکن ریسیپی2 – پلا ریسیپی3 – شامی کباب ریسیپی4 – چکن سوپ ریسیپی5 – نگیٹس ریسیپی6 – چکن پکوڑ ریسیپی7 – وائٹ چکن ریسیپی8 – املی کی چٹنی کی ریسیپی9 – برانیز ریسیپی10 – ہاٹ اینڈ سور سوپ ریسیپی