اسلام آباد(ای پی آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی۔ایک ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے ارجنٹینا کو ورلڈکپ جیتنے پرمبارک باد دی، ان کا کہنا تھا کہ لیاری، کراچی کی جانب سے اور پاکستان کی جانب سے ارجنٹینا کو جیت مبارک ہو۔خیال رہے کہ قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا جس میں ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔
ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں بھی جشن، بلاول بھٹو نے ویڈیو شئیر کردی
by عابد علی | دسمبر 19, 2022 | کرکٹ ورلڈکپ | 0 comments