بیونس آئرس(ای پی آئی)فرانس کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔اسٹار لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹائن نے دفاعی چیمپئن فرانس کو پنالٹیز میں 4-2 سے ہراکر جنوبی امریکی ملک کو 36 سال بعد تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بنا دیا۔ارجنٹینا 2014 میں جرمنی سے فائنل میں ہار گیا تھا اور 1986 کے بعد سے ورلڈ کپ نہیں جیتا تھا۔36 سال بعد فٹبال ورلڈ کپ میں کامیابی سے ارجنٹائن کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لاکھوں لوگوں نے بیونس آئرس میں جشن منایا۔
ارجنٹینا میں لاکھوں افراد فیفا کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے
by عابد علی | دسمبر 19, 2022 | کرکٹ ورلڈکپ | 0 comments