دوحہ (ای پی آئی) فیفا ورلڈ کپ 2022کے پلیئر آف ٹورنامنٹ اور میگا ایونٹ کی فاتح ارجنٹائن ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبروں کو مسترد کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 35سالہ معروف فٹبالر لیونل میسی نے قطر میں منعقدہ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد تصدیق کی کہ وہ فی الحال ریٹائرمنٹ نہیں لے رہے اور اپنی قومی ٹیم ارجنٹائن کیلئے مزید کچھ عرصہ چیمپین کی طرح کھیلنا جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل معروف فٹبالر کے بارے خبریں زیر گردش تھیں کہ قطر میں منعقدہ ورلڈ کپ انکے کیریئر کا آخری میگا ایونٹ ہوگا۔یاد رہے کہ میسی نے 2016 میں ارجنٹائن کی کوپا امریکہ فائنل میں چلی کے ہاتھوں شکست کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی ، لیکن کچھ عرصہ بعد انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کر کے ٹیم کو دوبارہ جوائن کیا۔