دوحہ(ای پی آئی)لیونل میسی نے اپنے کیرئیر کا آخری ورلڈ کپ جیت کر یادگار بنا لیا۔ ارجنٹائن کے فٹبال سٹار نے اپنا پہلا ورلڈ کپ 2006میں کھیلا تھا جس کے بعد سے 2018 تک وہ اپنی قومی ٹیم کو ورلڈ ٹائٹل جتوانے میں ناکام رہے لیکن 2022 میں انہوں نے یہ کارنامہ انجام دے کر اپنی قوم کو بڑا تحفہ دیا ہے۔لیونل میسی نے ورلڈ کپ کے آخری میچ میں ارجنٹائن کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اہم موقع پر اپنی قومی ٹیم کیلئے 2 گول کیے۔ پہلے ہاف میں تو میسی کو گول کی وجہ سے ارجنٹائن کو فرانس پر سبقت رہے لیکن بعد میں پنالٹی ککس کے دوران ارجنٹائن گول کیپر عمیلیانو نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔لیونل میسی کا ورلڈ کپ میں یہ آخری میچ تھا جسے جیت کر انہوں نے اس اہم لمحے کو اپنی ساری زندگی کیلئے یادگار بنا لیا ہے بلکہ انہوں نے اس موقع پر دو اہم اعزاز بھی حاصل کیے ہیں۔ ان کو قطر ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے اس کے ساتھ ان کو گولڈن بال کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔اس ورلڈ کپ کے دوران لیونل میسی نے ایک اور کارنامہ بھی سرانجام دیا ہے وہ دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں جس نے گروپ سٹیج سے فائنل تک ہر میچ میں گول کیا ہے۔ اس سے قبل بھی میسی کی موجودگی میں ارجنٹائن کی ٹیم 2014 میں ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیل چکی ہے۔