دوحا(ای پی آئی)فیفا ورلڈ کپ 2022 کی فاتح ٹیم کے کپتان اور سٹار فٹبالر لیونل میسی نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا ، فاتح کپتان کو گولڈن بال سے نوازا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل کے بعد تقریب تقسیم انعامات کے دوران میگا ایونٹ میں 7 گول کرنے والے میسی کو گولڈن بال کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ گولڈ بوٹ ایوارڈ فرانسیسی کھلاڑی امباپے کو دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق فرانسیسی کھلاڑی امباپے نے میگا ایونٹ کے دوران 8 گول کیے جبکہ فیفا ورلڈکپ میں صرف 14 میچز کھیلنے والے امباپے کے مجموعی گولز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔میگا ایونٹ کے بہترین گول کیپر کا ایوارڈ گولڈن گلوو ارجنٹینا کے ایمی مارٹینیز نے حاصل کیا جبکہ ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ارجنٹینا کے اینزو فرنینڈز قرار پائے۔
میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا
by عابد علی | دسمبر 19, 2022 | کرکٹ ورلڈکپ | 0 comments