خضدار(ای پی آئی)بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار اور گردونوح میں منگل کی رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت 4.2 اور گہرائی10 کلومیٹر زیر زمین تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 35 کلومیٹر شمال میں تھا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔