لندن (ای پی آئی ) باکسر عامر خان نے لڑکیوں کو جنسی پیغامات بھیجنے پر اپنی بیوی فریال سے معافی مانگ لی۔

معروف برٹش پاکستانی باکسر عامر خان نے غلط عادت ترک کرنے کے لیے تھراپی کرانے پر غور شروع کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برٹش پاکستانی باکسر عامر خان نے 25 برس کی ماڈل کو غلط میسیجز بھیجے تھے۔

سابق باکسنگ چیمپئن کو لگتا ہے کہ غلط عادت نہ چھوڑی تو اہلیہ فریال کہیں یہ نہ کہہ دیں کہ بس بہت ہوگیا۔

واضح رہے کہ عامر خان نے ماڈل سمیرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ ماڈل سمیرا سے ایسی کوئی بات نہیں کی، میں اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہوں۔