کراچی(ای پی آئی ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی جانب سے سوشل میڈیا پر لگائی گئی ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے،
جس میں انہو ں نے پاکستان کی معاشی صورتحال دیکھ کر تبصرہ کیا ہے۔
اداکارہ اریبہ حبیب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو حالات پاکستان کے ہو گئے ہیں ، یقین کریں پاکستان کو شہباز شریف کی نہیں ،درود شریف کی ضرورت ہے.
اداکارہ اریبہ کا کیا گیا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہا ہے
سوشل میڈیا صارفین اس دلچسپ تبصرے پر ملے جلے ردعمل کا اظہا رکر رہے ہیں جبکہ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ بات سچ ہے ۔