ممبئی(ای پی آئی ) انڈیا کی معروف اداکارہ کاجول نے فلموں میں کبھی بھی بولڈ سین عکسبند نہ کروانے کے اپنے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے ویب سیریز میں لبوں پر بوس و کنار کر ہی ڈالا لیکن یہ ان کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوا بلکہ سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان امڈ آیا ہے ۔
اداکارہ کاجول نے اپنے 29 سالہ فلمی کیریئر میں ’لپ کِس‘ کے سین نہ فلمانے کی پالیسی اپنا رکھی تھی اور کسی دباو میں آئے بغیر اپنی اس پالیسی کو برقرار رکھا تھا۔ہونٹوں پر بوسہ دینے کے سین نہ فلمانے کے باوجود 48 سالہ کاجول نے شوبز انڈسٹری میں بڑی کامیابیاں اپنے نام کیں۔ دل والے دلنہیا لے جائیں گے جیسی بلاک بسٹر فلمیں دیں اور مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔
تاہم اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والے ایک ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ میں کاجول کے چند سینز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں جس میں اداکارہ کو لپ کس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویب سیریز کے وائرل ہونے والے ان مناظر سے محسوس ہوتا ہے کہ کاجول نے اپنی 29 سالہ پالیسی خود ہی توڑ دی اور بوسہ دینے میں کوئی عار محسوس نہیں کیا۔