میلبورن(ای پی آئی )پاکستان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی ۔
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلی جانیوالی عالمی جونیئر چیمپئن شپ میں پاکستان کے کے حمزہ خان نے اعزاز اپنے نام کرلیا۔1986میں جان شیر خان پاکستان کے آخری کھلاڑی تھے جنہوں نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل جیتا تھا،
37سال بعد پاکستان کے حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی،حمزہ خان نے فائنل میں مصر کے محمد ذکریا کو1-3سے شکست دی۔حمزہ خان نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد1-3سے کامیابی حاصل کی ،حمزہ خان نے دوسرے سیٹ میں 12-14مقابلہ ہوا، تیسرے اور چوتھے سیٹ میں 3-13اور10-14پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔


