ممبئی(ای پی آئی ) انڈین شوبز انڈسٹری کی متنازعہ اداکارہ عرفی جاوید کو ممبئی سے گوا کے سفر کے دوران جنسی ہراسانی اور بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔وہ ممبئی سے گوا تک سفر کیلئے اکانومی کلاس میں سفر کیا لیکن ان کو اس فضائی سفر میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
عرفی جاوید نے انسٹاگرام پر مداحوں کو خبر دیتے ہوئے لکھا کہ سفر کے دوران کچھ لڑکوں نے ان کو ہراساں کیا اور ان کی شخصیت پر سخت اور دل آزار تبصرے کیے۔
انہوں نے لکھا کہ لڑکوں نے بار بار ان کا نام پکارا اور اس طرح رویہ دکھایا جیسے وہ نشے میں ہوں اور اس موقع پر عرفی نے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اس بدتمیزی پر ان سے بات کرنا چاہی تو ان لڑکوں کے دوست کہنے لگے کہ یہ نشے میں ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ نشہ میں ہونے سے آپ کو خواتین سے بدتمیزی کا حق نہیں مل جاتا، ہم عوامی شخصیت ہیں لیکن عوام کی ملکیت نہیں ہیں۔