دوبئی(ای پی آئی)بالی ووڈ کی مشہوراداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ اپنی بیٹی راحا کے مستقبل کے لیے اپنی فیملی کو وقت دینے کے لیے شوبز سے وقفہ لے سکتی ہوں۔

بالی ووڈ میں اقربا پروری کے الزامات کچھ نئے نہیں۔ کپورفیملی، بچن فیملی، بھٹ فیملی اور بھی چند خاندان فلم انڈسٹری میں اپنی اجارہ داری قائم رکھے ہوئے ہیں۔

اس پرکنگا رناوت نے بھی کافی آوازاٹھائی تھی۔اداکارہ عالیہ بھٹ معروف فلم سازمہیش بھٹ اور ماضی کی مقبول اداکارہ سونی رازدان کی بیٹی اور کپورخاندان کی چہیتی بہو بھی ہیں اور امید کی جا رہی تھی عالیہ اپنی بیٹی کو بھی اپنی طرح کامیاب اداکارہ کے طورپردیکھنا چاہیں گی۔

تاہم اس کے برعکس میکے اور سسرال دونوں جانب سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہونے کے باوجود عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کے مستقبل کے لیے الگ ہی خواب دیکھا ہے۔

راحا اپنے والدین عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورکی زندگی میں راحت وسکون بن کرنومبر2022 میں دنیا میں وارد ہوئی اورابھی محض چند ماہ ہی کی ہیں لیکن عالیہ بھٹ نے بیٹی کے مستقبل سے متعلق ابھی سے خواب دیکھنا شروع کردیے۔