اسلام آباد(ای پی آئی) پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملک کے بانی کے نام پر قائم قائداعظم یونیورسٹی کے طلبا ہاسٹلز سے نکالے جانے کے بعد احتجاج کررہے ہیں.
یاد رہے کہ یونیورسٹی میں پختون اور بلوچ طلبا کے درمیان جھگڑا ہوا ہے جس کے بعد یونیورسٹی سے تمام طلبا کونکال کر تدریسی عمل بھی ختم کردیا گیا اور ہاسٹلز میں رہنے والے طلبا وطالبات کو بھی نکال دیا گیاہے.