1
چولستان میں ‘گرین پاکستان منصوبہ کا آغاز،کنڈائی اور شاپو کے علاقوں میں منصوبوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ‘گرین مال اینڈ سروس کمپنی، سمارٹ ایگری فارم، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا افتتاح کردیاگیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر تقریب میں شریک ہوئے ۔نیشنل فوڈ سیکیورٹی و تحقیق کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک بھی تقریبات میں شریک ہوئے۔پنجاب کی سینیئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیرزراعت لائیو اینڈ سٹاک سید عاشق حسین کرمانی، وزیرآبپاشی محمدکاظم پیرزادہ کےعلاوہ متعلقہ وفاقی اورصوبائی سیکرٹری بھی موجود تھے۔گرین ایگری مال اینڈ سروسز سروس کمپنی کسانوں کو ان کے گھر کے دروازے پر معیاری بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات رعایتی قیمت پر فراہم کرے گی۔پانچ ہزار ایکڑ پرمشتمل جدید زرعی فارم کا بھی آغاز کردیا گیا،فارم جدید زراعت کی مثال بنے گا، جدید زرعی طریقے اور آبپاشی کا جدید نظام استعمال کیا جائے گا،پانی کے کم استعمال اور لاگت اور لاگت سے زیادہ پیداوار حاصل ہوگی۔
2
ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی مسلسل مدد حاصل ہے، یو این رپورٹ میں انکشاف،اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھنے کی وجہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو افغان طالبان کی مسلسل مالی اور لاجسٹک مدد ہے۔رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ افغانستان کے صوبے کنڑ، ننگرہار، خوست اور پکتیکا میں ٹی ٹی پی کے نئے تربیتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں بلوچستان لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ کے داعش اور مشرقی ترکستان اسلامی تحریک سے گٹھ جوڑ اور اسے افغانستان سے ملنے والی مدد کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
3
پشاور ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کا نام ،ای سی ایل،پی سی ایل اور پی این آئی لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا۔اعظم سواتی کےبیرون ملک سفرپرپابندی کےخلاف کیس میں پشاور ہائیکورٹ نےگزشتہ سماعت کا فیصلہ جاری کردیا،عدالت کا اعظم سواتی کا نام ،ای سی ایل،پی سی ایل اور پی این آئی لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا۔
4
بھارتی فضائیہ مودی کی کرپٹ پالیسیوں کی نذر،بھارتی فضائیہ کمپنی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایئر چیف مارشل سنگھ کا کہنا تھا کہا کہ وہ اب اس کمپنی پر اعتماد نہیں کرتے۔ تیجا ایم کے ون اے کی فراہمی میں تاخیر پر ایئر چیف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بھی طیارہ مقررہ تاریخ تک تیار نہیں ہوسکا کیونکہ اسکی مینوفیکچرنگ حکومت کی جانب سے تاخیر کا شکار ہے۔بھارتی ایئر چیف نے کہا کہ مجھے کسی فرد کی نہیں بلکہ پورے نظام کی ناکامی کا سامنا ہے۔ انہوں نے تیجا ایم کے ون اے کی تاخیر کا ذمہ دار ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کی بدانتظامی اور ناقص پالیسیوں کو قرار دیا۔ میرے لئے مسلسل ان ناکامیوں کا سامنا کرنا ناممکن ہوگیا ہے کیونکہ یہ حکومت کے دفاعی منصوبوں پر سوالیہ نشان بن چکا ہے۔