کیوٹو(ای پی آئی )ایکواڈورکی خطرناک جیلوں میں ایک ہفتے سے جاری تشدد سے ہلاکتوں کی تعداد 31 تک پہنچ گئی ہے ۔

حکومت نے ملک کی جیلوں میں دو ماہ کے لئے ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے۔

اٹارنی جنرل کے مطابق مختلف جیلوں سے 2700 سے زائد آتشیں اسلحہ اوردیگرخطرناک ہتھیار برآمد کرلئے گئے ہیں۔

جیلوں میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں میں ہلاک قیدیوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے جبکہ 14 شدید زخمی ہیں۔

قیدیوں کے چنگل سے 120 جیل افسران کو رہا کرالیا گیا۔یادرہے کہ ایکواڈورکی خطرناک جیل میں 22 جولائی سے دوگروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں تھیں۔